• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 23794

    عنوان: سوال یہ ہے کہ کیا کوئی مسلمان شرکیہ خیالات رکھنے سے مشرک ہوجاتا ہے؟ بار بار مجھے کفریہ اور شرکیہ خیالات آتے ہیں اور یہ میر ی ایک غلطی کی وجہ سے ہے۔ مجھے اپنے دل میں ایمان جیسی حالت کے بارے میں پتا نہیں ہے۔ مجھے پتا نہیں کہ میں کیا ہوں؟میں مسلمان ہوں کہ نہیں؟ براہ کرم، میرے لیے دعا کریں۔

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا کوئی مسلمان شرکیہ خیالات رکھنے سے مشرک ہوجاتا ہے؟ بار بار مجھے کفریہ اور شرکیہ خیالات آتے ہیں اور یہ میر ی ایک غلطی کی وجہ سے ہے۔ مجھے اپنے دل میں ایمان جیسی حالت کے بارے میں پتا نہیں ہے۔ مجھے پتا نہیں کہ میں کیا ہوں؟میں مسلمان ہوں کہ نہیں؟ براہ کرم، میرے لیے دعا کریں۔

    جواب نمبر: 23794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1148=886-8/1431

    محض شرکیہ خیالات آنے کی وجہ سے آدمی کافر نہیں ہوتا، آپ مسلمان ہیں، البتہ وساوس کے دفعیہ کے لیے لاحول کی کثرت کریں اور بہتر یہ ہے کہ وقت نکال کر چار مہینے کے لیے جماعت میں چلے جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند