• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 59725

    عنوان: دیوبندی کون ہیں؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: دیوبندی کون ہیں؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 59725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 856-678/D=8/1436-U جو لوگ صحابہٴ کرام، تابعین کے مذہب پر عمل کرتے ہوئے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے مقلد اور اپنی پوری زندگی کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کے موافق اتباع سنت میں گزارتے ہیں اور حضور علیہ السلام کے ارشادات وتعلیمات کو عام کرنا دوسرے لفظوں میں احیائے سنت (سنت زندہ کرنا) اور امحائے بدعت (بدعت کو مٹانا) ان کا مقصد ہے، انھیں کو لوگ دیوبندی کہتے ہیں، جو دارالعلوم دیوبند کی طرف نسبت کیا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند