• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 10751

    عنوان:

    یہاں انگلینڈ میں جمعیة علماء یوکے  بہت سارے بزرگ علماء مماتی ہیں۔ ان کا یقین ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر میں حیات نہیں ہیں۔ پاکستان کے بہت سارے علماء جیسے حضرت مولانا عبداللطیف صاحب جہلم رحمة اللہ علیہ جب انگلینڈ تشریف لائے تو انھوں نے کچھ علماء کے نام بتائے (جو کہ جمعیة کا حصہ ہیں) جو کہ مماتی ہیں۔ مماتی لوگ اپنے دیوبندی ہونے کا بھی دعوی کرتے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ان کو یعنی مماتیوں کو اپنے آپ کو دیوبندی کہنا جب کہ ان کا یقین ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر مبارک میں حیات نہیں ہیں درست ہے؟ (۲)ان علماء کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے جو کہ مماتی ہیں اور اپنے دیوبندی ہونے کا دعوی کرتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 275=249/ ب

    حق اوردرست مسلک یہی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابنی قبر میں حیات ہیں، حدیث میں آیا ہے کہ انبیاء کے جسم کو قبر کی مٹی نہیں کھاسکتی، اللہ نے مٹی پر ان کی نعش مبارک کو کھانا حرام کردیا ہے۔ وہ مردہ نہیں ہوتے۔ انھیں حیات برزخی حاصل ہوتی ہے۔ ہمیں اس کا شعور نہیں ہوتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند