• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 39206

    عنوان: اے رسول کبریا فریاد جیسے الفاظ كا کیا مطلب ہوتا ہے؟

    سوال: اے رسول کبریا فریاد ہے۔ یا محمّد مصطفیٰ فریاد ہے۔ سخت مشکل میں پھنسا ہوں آج کل۔ اے میرے مشکل کشا فریاد ہے۔ اسکا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 39206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1189-997/B=6/1433 جس طرح شیعوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا درجہ اتنا زیادہ بڑھایا کہ انھیں خدا بنادیا۔ اسی طرح بدعتیوں نے بھی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا درجہ اتنا بڑھایا کہ انھیں خدا بنادیا، انھیں مشکل کشا، حاجت روا بنادیا اور ان سے ہی براہ راست مانگنے لگے۔ اور ان سے ہی اپنی مشکلات دور کرتے تھے۔ اور ان سے ہی فریاد کرنے لگے، یہ غلو ہے، ہمیں اعتدال پر رہنا چاہیے، اور صرف اللہ کو مشکل کشا سمجھنا چاہیے اور اسی سے سب کچھ مانگنا چاہئے، یہ اشعار موہم شرک ہیں، یعنی شرک کا وہم پیدا کرتے ہیں، ایسے اشعار پڑھنے سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند