• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 43485

    عنوان: علمائے اہل سنت کے عقائد درست ہیں؟

    سوال: (۱) علمائے اہل سنت کیا عقائد درست ہیں؟ (۲) قبر کا عذاب حق ہے؟ (۳) ویڈیو نکالنا جائز ہے؟ (۴) کیا ایسی کرسی جو معذور لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جس میں سجدے کی جگہ ڈی کولم لکڑی یا لوہے کی ہو تو کیا اس پہ نماز ہوگی؟ (۵) اگر کسی کی ایک مشت سے کم دڑھی ہو تو اس کو موٴذن بنانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 43485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 284-185/L=3/1434 (۱) علمائے اہل سنت سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اور ان کے کیا کیا عقائد ہیں لکھ کر معلوم کرلیں۔ (۲) قبر کا عذاب برحق ہے قرآن وحدیث سے اس کا ثبوت ہے۔ (۳) ویڈیو نکالنے سے مراد ویڈیو سازی ہے تو یہ جائز نہیں، حرام ہے۔ (۴) کرسی پر نماز کے سلسلے میں ایک طویل فتویٰ ویب سائٹ پر موجود ہے اس کا مطالعہ کرلیا جائے۔ (۵) ایسے شخص کو موٴذن بنانا جائز نہیں، موٴذن ایسے شخص کو بنانا چاہیے جو عقلمند، دین دار عالم بالسنن والاوقات وغیرہ اوصاف سے متصف ہو، من سنن الموٴذن کونہ رجلاً عاقلاً، صالحًا، عالماً بالسنن والأوقات، مواظبًا علیہ، محتسباً، ثقة متطہرًا مستقبلاً․ (شامي: ۲/۶۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند