• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 32510

    عنوان: کیا ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء اللہ کے وسیلے سے یا ان کے صدقے دعا مانگ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: کیا ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء اللہ کے وسیلے سے یا ان کے صدقے دعا مانگ سکتے ہیں یا نہیں؟کیا یہ قرآن وحدیث سے ثابت کرسکتے ہیں؟ اس کا جواب میرے لیے بہت ضروری ہے ۔ میں آپ کے جواب کا انتطار کروں گا۔

    جواب نمبر: 32510

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 992=992-6/1432 حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء علیہم السلام واولیائے کرام کے وسیلے سے دعا مانگنا جائز ہے، دلائل معتبرہ سے یہ بات ثابت ہے، اس بارے میں حدیث ملاحظہ کیجیے: عن عثمان بن حنیف أن رجلا ضریر البصر أتی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فقال ادع اللہ أن یعافینی. قال إن شئت دعوت وإن شئت صبرت فہو خیر لک․ قال فادعہ․ قال فأمرہ أن یتوضأ فیحسن وضوء ہ ویدعو بہذا الدعاء اللہم إنی أسألک وأتوجہ إلیک بنبیک محمد نبی الرحمة إنی توجہت بک إلی ربی فی حاجتی ہذہ لتقضی لی اللہم فشفعہ فی۔ (ترمذي شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند