• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36327

    عنوان: حضرت یہ فرمائیں کہ وہابی کون ہوتے ہیں اور انکے کیا عقیدے ہیں؟ دیوبندی اور وہابی کے عقیدے میں کیا فرق ہے؟میں دیوبندی عقیدے والا ہوں۔

    سوال: حضرت یہ فرمائیں کہ وہابی کون ہوتے ہیں اور انکے کیا عقیدے ہیں؟ دیوبندی اور وہابی کے عقیدے میں کیا فرق ہے؟میں دیوبندی عقیدے والا ہوں۔

    جواب نمبر: 36327

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 124=76-2/1433 شیخ محمد ابن عبدالوہاب کے متبعین کو وہابی کہہ دیتے ہیں، شیخ مسلکا حنبلی تھے اور اہل سنت والجماعت میں سے تھے، اکابر علمائے دیوبند رحمہم اللہ تعالیٰ اور ان کے متبعین بھی اہل سنت والجماعت میں اور مسلکا حنفی ہیں، عقائد میں کچھ بہت زیادہ فرق نہیں ہے اور جو کچھ ہے وہ اس درجہ میں نہیں کہ تفصیل کی جائے، حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانی رحمہ اللہ کی کتاب ”شیخ محمد ابن عبدالوہاب اور ان کے متعلق پروپیگنڈہ“ ملاحظہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند