عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 32710
جواب نمبر: 32710
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 1274=802-7/1432 (۱) دیناوی حیاتِ طیبہ پر وفات وموت کا طاری ہونا یہ حقیقت ہے، تاہم قبر شریف میں جسدِ مطہر سے روحِ مبارک کا تعلق اور اتصاف قائم رہنا بھی حقیقہٴ واقعیہ ہے، اور یہ اتصال اس درجہ کا ہے کہ دنیاوی حیاتِ طیبہ سے ادراکات میں بہت بڑھا ہوا ہے، الغرض قبر شریف میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ کا اعلیٰ افضل واکمل ہونا نصوص سے ثابت ہے، اس تفصیل کے پیش نظر یہ تعبیر کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم دنیا سے پردہ فرماگئے، ادب واحترام کے زیادہ قریب ہے، اگرچہ پہلی تعبیر بھی غلط نہیں ہے۔ (۲) (۳) (۴) کے جواب کی الگ الگ حاجت نہ رہی اور امید ہے کہ اب کچھ اشکال بھی نہ رہے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند