• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 605391

    عنوان:

    ایک جملے کے بارے میں تحقیق

    سوال:

    حضرت میری عرض یہ ہے کہ میں نے سورة البقرہ کی آیت اور سورة النساء کی آیت جس میں اللہ تعالٰی نے طاغوت سے کفر کرنے یعنی اس سے انکار کرنے کا حکم دیا ہے پڑھ کر یہ جملہ کہہ دیا کے تمام انبیاء کرام علیہم السلام اور تمام اہل ایمان کافر ہیں طاغوت کے یعنی اس کا انکار کرتے ہیں کیا مجھ پر کفر لازم آئے گا اور تجدید ایمان بھی؟

    جواب نمبر: 605391

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:928-639/sd=12/1442

     صورت مسئولہ میں کفر کی کوئی بات نہیں ہے، آپ مطمئن رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند