• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 602621

    عنوان:

    اللہ کی ذات میں غور کرنا

    سوال:

    کیا اللہ کی ذات پر غور کرنے سے انسان کافر ہو جاتا ہے ؟ کیا اگر کوء جانتا نہ ہو کہ ایسا نہیں کرنا چاہئے تو کیا حکم ہے ؟ اور اگر کوئی جان کر کرے ؟

    جواب نمبر: 602621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 515-403/SN=07/1442

     اللہ کی ذات کے بہ جائے اللہ کی نعمتوں میں غور کرنا چاہئے، شعب الایمان وغیرہ کی ایک روایت میں یہ مضمون آیا ہے؛ باقی اگر کوئی شخص غور کرے تو محض غور کرنا موجب کفر نہیں ہے، خواہ قصداً غور کرے یا بلاقصد خیال آجائے۔ تفکروا فی آلاء اللہ - یعنی عظمتہ - ولا تتفکروا فی اللہ۔ شعب، رقم: 119)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند