• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 66341

    عنوان: کیا کریڈٹ کارڈ حاصل کرنے کے لئے سودی معاہدہ یعنی سود بوقت ضرورت ادا کروں گا، کیا جا سکتا ہے ؟

    سوال: کیا کریڈٹ کارڈ حاصل کرنے کے لئے سودی معاہدہ یعنی سود بوقت ضرورت ادا کروں گا، کیا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 66341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 887-851/SN=9/1437 ”کریڈٹ کارڈ“ کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس میں جاری کرنے والے ادارے کی طرف سے ایک مدت مقرر ہوتی ہے، کارڈ ہولڈر اگر اس مدت کے اندر ادارے کو ادائیگی کردیتا ہے تو اس پر کوئی سود لاگو نہیں ہوتا؛ البتہ اس مدت کے اندر اگر ادائیگی نہیں کی گئی تو سود لاگو ہوتا ہے اور یہ چیز معاہدہ کے شرائط میں شامل ہوتی ہے، اگر یہ بات صحیح ہے تو اگر کسی شخص کو اپنے اوپر اعتماد ہوکہ مقررہ مدت کے اندر اندر ادائیگی کردے گا تو اس کے لیے کریڈٹ استعمال کرنے کی گنجائش ہے اگر چہ معاہدے میں یہ بھی شامل ہو کہ مدت کے بعد ادا کرنے کی صورت میں سود ادا کرنا پڑے گا۔ مستفاد از البحرالرائق (۶/۳۱۲، ط: زکریا) اور چند اہم عصری مسائل (۲/۲۸۶، ۲۸۷، سوال: ۸۷) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند