• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 17018

    عنوان:

    میری چار بیٹیاں ہیں میں نے چاروں کے نام ایل آئی سی اکاؤنٹ کھولنا چاہتاہوں میں ایک چھوٹی سی نوکری کرتاہوں میری ماں کی کفالت بھی میرے سر ہے گزر بسرمشکل سے ہوتی ہے۔ سر پر قرض بھی ہے میں بچوں کے نام ایل آئی سی اس لیے کھولنا چاہا تاکہ ہر ایک کی شادی اسی ایل آئی سی کی رقم سے ہو سکے۔ شریعت کا کیا حکم ہے جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1776=1391=11/1430

    ایل، آئی، سی، یعنی لائف انشورنس میں سود اور قمار دونوں پائے جاتے ہیں اور دونوں بنص قطعی حرام ہیں، اس لیے آپ کے لیے بچوں کے نام لائف انشورنس کرانا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند