• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 37631

    عنوان: كمی بیشی كے ساتھ نوٹ بدلنا

    سوال: سوال یہ ہے کہ اگر ہم نئے نوٹ خریدتے ہیں تو وہ اس پر کمیشن لیتے ہیں، جیسے ہم نے ۱۰ کی گڈی لی تو وہ تقریباً ۵۰ روپے اضافی لیتے ہیں تو کیا یہ سود کہلائے گا یا یہ درست ہے؟ اسی طرح جب پھٹے نوٹ لے کر جاتے ہیں تو اس پر بھی انکا کچھ فی صد کمیشن ہوتا ہے جیسے ۱۰۰ کا نوٹ پھٹ گیا تو وہ بدل کر ۱۰ روپے کاٹ کر ۹۰ روپے دیگا تو کیا یہ بھی سود ہوگا یا یہ درست ہے ؟ اسی طرح کرنسی چینج کرنے پر بھی کچھ کمیشن لیتے ہیں تو کیا یہ بھی سود ہوا؟

    جواب نمبر: 37631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 491-407/B=4/1433 دس کی گڈی پر ۵۰/ روپے اضافی لینا جائز نہیں، یہ سود ہے، اسی طرح ۱۰۰ کا پٹھا ہوا نوٹ دے کر ۹۰ روپے لینا جب کہ ایک ہی ملک کی کرنسی ہو تو یہ بھی جائز نہیں۔ یہ بھی سود ہے۔ نوٹ کو نوٹ سے تبادلہ کرنا بیع صرف ہے، اس میں برابری ضروری ہے، جب کہ ایک ہی ملک کی کرنسی ہو، ہاں اگر ایک ملک کی کرنسی کا تبادلہ دوسرے ملک کی کرنسی سے ہو تو اس میں نوٹوں کی برابری ضروری نہیں، اس میں کمی زیادتی کے ساتھ جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند