• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 68344

    عنوان: اکاوٴنٹ بند کرانے کے بعد جو رقم مجھے ملی ہے اس میں سود شامل ہے یا نہیں؟

    سوال: میرا بینک میں اکاؤنٹ تھا جسے بند کروادیا، جب بند کروارہا تھا تو مجھے تھوڑی رقم ملی، باقی بینک نے اپنا بتاکر لے لیا، اکاؤنٹ میں سود کی بھی رقم تھی۔ سوال یہ ہے کہ جو رقم مجھے ملی ہے اس میں سود کی رقم شامل ہے کہ نہیں؟ کیوں کہ سود کی رقم سے زائد رقم بینک نے لی ہے ۔

    جواب نمبر: 68344

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1022-973/B=12/1437 آپ بینک جاکر اپنی اصل رقم اور سود کی رقم واضح کرالیں جس قدر سود کی رقم بنتی ہے اور آپ کے پاس آتی ہے اسے غریبوں کو بلا نیت ثواب دیدیں اور باقی ماندہ اصل رقم اپنے پاس رکھ لیں اور اپنی ضروریات میں خرچ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند