• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 35113

    عنوان: پنشن اور انشورنس میں فرق بتائیں کہ انشورنس سود خوری ہے تو پھر پنشن کیوں نہیں ہے؟

    سوال: پنشن اور انشورنس میں فرق بتائیں کہ انشورنس سود خوری ہے تو پھر پنشن کیوں نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 35113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1706=1173-11/1432 پنشن اور انشورنس میں بہت فرق ہے، انشورنس سود خوری یا قمار بازی اس لیے کہ اس میں جمع شدہ رقم پر بطورِ سود زائد رقم ملتی ہے کیونکہ اس میں روپے کا تبادلہ روپے سے ہوتا ہے اور جب روپے کا تبادلہ روپے سے ہو تو کمی زیادتی کرنا سود کہلاتا ہے اور اگر لائف انشورنس کا ممبر بننے والا قبل از میعاد وفات پاجائے تو اس پر جو ایک مشت رقم کمپنی مرنے والے کو دے گی وہ از راہِ قمار ہوا اور سود وقمار دونوں بنص قطعی حرام ہیں، اس کے بالمقابل حکومت جو رقم بطورِ پنشن کے دیتی ہے اس میں نہ روپے کا تبادلہ روپے سے ہوتا ہے اور نہ قمار کی صورت پائی جاتی ہے بلکہ اس کی حیثیت تبرع اور انعام کی ہے، اس لیے اس کا لینا بلاکراہت جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند