• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 609563

    عنوان:

    ملازم کا رقم پیشگی ادا کرکے قسطوار زیادہ وصول کرنا؟

    سوال:

    سوال : بندہ کی سامان تجارت ہول سیل کی دکان ہے سامان نقد رقم پر سستا جبکہ ادھار پر مہنگا فروخت کیا جاتا ہے دکاندار حضرات سامان دو یا تین ماہ کے ادھار پر لے جاتے ہیں اور پیسے ہر ہفتے یا پندرہ دن بعد قسطوں میں واپس کرتے ہیں اب ایک دکان کا ملازم جس کے ذریعہ سے مالک دکان سامان کی خریداری کرتا ہے مجھ سے سامان کی رقم اپنی جیب سے نقد رقم ادا کرکے بل نقد بنواتا ہے اور مالک دکان سے تین ماہ میں قسطوں میں ملنے والی رقم بمع منافع خود وصول کرنا چاہتا ہے جس کی واپسی بندہ کے اکاؤنٹ کے ذریعہ سے ہوتی ہے اور مالک دکان سے اس سارے معاملے کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے کیا یہ معاملہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 609563

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 885-711/L=7/1443

     مذکورہ بالا صورت میں جب کہ وہ ملازم اپنے مالک کے لیے سامان خریدتا ہے تو محض یکمشت رقم ادا کرکے مالک سے زائد رقم قسطوں پر وصول کرنا یہ سودی معاملہ ہے جو شرعاً جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند