• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 602139

    عنوان: کرنسی یا چیک کے ذریعہ سونا خریدنا اور قیمت بعد میں ادا کرنا 

    سوال:

    سوال : 1. سونا ادھار خریدنا تاجر سے کسی بھی کرنسی ، چیک، یا JAZZ CASH 1. سونا بیچنا ادھار کچھ عرصہ بعد پیسے لینا یا چیک پر بیچنا، 2. گاہک سے استعمال ہوا سونا خرید کر اس کو صاف کر کے دوبارہ نیا کر کے بیچنا، 3. نگوں والا سونا نگ کاٹ کے خریدنا پھر نگوں سمیت بیچنا ، اس بارے میں شرعی مسئلہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 602139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 381-295/D=06/1442

     (۱) موجودہ کرنسی ثمن عرفی ہیں۔ ثمن حقیق یعنی سونا چاندی نہیں ہے، لہٰذا اس میں ادھار جائز ہے پس کرنسی یا چیک کے ذریعہ سونا خریدنا اور قیمت بعد میں ادا کرنا جائز ہے۔ جس طرح خریدنا جائز ہے اسی طرح فروخت کرنا بھی جائز ہے؛ البتہ سونا اور کرنسی دونوں ادھار نہ ہو۔

    (۲) جی ہاں استعمال شدہ سونا خرید کر اسے صاف کرکے فروخت کرنا جائز ہے۔

    (۳) استعمالی زیور جس میں نگ لگے ہیں انہیں خریدتے وقت نگ کے وزن کے بقدر دام کم کر دینا جائز ہے۔ اور نئے زیور کو بیچتے وقت نگ سمیت وزن کرنا اگر خریدار اس پر تیار ہے تو جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند