• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 43919

    عنوان: لائف انشورنس كرانا درست نہیں

    سوال: جناب میرے ۴ سوال ہیں میں آپ سے درخواست کروں گا کہ اسکا جواب مجھے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ ۱ . کیا میں لائف انشورنس کرا سکتا ہوں؟ ۲.کیا میں اپنے بچو کے لئے فکس ڈپازٹ کرا سکتا ہوں؟ ۳. کیا میں اپنا گھر بنانے کے لئے بینک سے قرض لے سکتا ہوں؟ ۴. کیا میں بینک میں جع کی گئی رقم پر فائدہ لے سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 43919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 193-154/H=3/1434 (۱) نہیں کراسکتے۔ (۲) نہیں۔ (۳) کن کن صورتوں میں بینک قرض دے گا ان کی تفصیل لکھ کر معلوم کریں۔ (۴) بینک میں جمع کردہ رقم پر جو زائد رقم ملے گی وہ سود ہے، اس کا حکم یہ ہے کہ بینک سے نکال کر وبال سے بچنے کی نیت کرکے غرباء فقراء مساکین محتاجوں کو بلانیت ثواب دیدی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند