• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 5326

    عنوان:

    آپ فرض کریں کہ میں ایک کمپنی میں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کی حیثیت سے کام کررہا ہوں، اور کمپنی لون لیتی ہے اورمجھے اس کا ریکارڈ اکاؤنٹ رجسٹر میں رکھنا ہوتا ہے۔ کیا یہ نوکری حلال ہے یا نہیں؟

    سوال:

    آپ فرض کریں کہ میں ایک کمپنی میں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کی حیثیت سے کام کررہا ہوں، اور کمپنی لون لیتی ہے اورمجھے اس کا ریکارڈ اکاؤنٹ رجسٹر میں رکھنا ہوتا ہے۔ کیا یہ نوکری حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 5326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1086=809/ ھ

    سود کا لکھنا اس کی دستاویز تیار کرنا بھی حرام ہے، پس آپ کی نوکری بے غبار حلال کے قبیل سے نہیں ہے، کوئی متبادل ذریعہ آمدنی ملنے پر اس کو ترک کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند