• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 179761

    عنوان: فری منٹس،ایم بیز اور ایس ایم ایس كے بارے میں 

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کہ بارے میں کہ میں ایزی پیسہ کا کسٹمر تھا،اور اکاؤنٹ میں ہزار روپے رکھے تھے ،جس کی وجہ سے کمپنی کی طرف سے مجھے روزانہ فری منٹس،ایم بیز اور ایس ایم ایس ملتے تھے ،پھر میں نے اس بارے میں دارالعلوم کراچی،جامعہ بنوری ٹاؤن،دارالعلوم دیوبند اور دیگر مدارس کا فتوی دیکھا کہ یہ سود ہے تو میں نے استعمال چھوڑ دیا،اور آگے بھی لوگوں کو اس کے سود ہونے کا بتایا۔لیکن ابھی کچھ دن پہلے کسی نے ایک فتوی دکھایا(جو سوال کے ساتھ بھیج رہا ہوں) جس میں اس کے سود ہونے کی نفی کی گئی ہے ۔ مہربانی کر کے آپ اس فتوی کے دلائل پر غور کر کے بتائیں کہ یہ سود ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 179761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:33-16/M=01/1442

     سوال کے ساتھ جس فتویٰ کے بھیجنے کی بات آپ نے لکھی ہے وہ فتوی سوال کے ساتھ منسلک نہیں ہے، برائے کرم اسے بھیج دیں تاکہ غور کرکے جواب تحریر کیا جاسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند