• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 603749

    عنوان:

    لون کا سود بینک میں جمع رقم کے سود سے بھرنا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام اس بارے میں کہ ہم نے پانچ سال کے لیے ہوم لون لیا ہے ۔ پانچ سال میں ہوم لون پر انٹریسٹ کی رقم دو لاکھ بنتی ہے اور انکم ٹیکس بھی دو ہی لاکھ بنتا ۔ تو کیا اس انٹریسٹ کی تلافی انکم ٹیکس کے ذریعہ کی جا سکتی ہے ۔ جبکہ ہر سال کا الگ الگ انٹریسٹ اور انکم ٹیکس جوڑا جائے تو حساب برابر نہیں ہوتا۔

    جواب نمبر: 603749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:718-508/sn=8/1442

     جس بینک سے آپ نے لون لیا ہے، اسی طرح جس بینک میں آپ کا کھاتا ہے دونوں اگر سرکاری ہوں تو صورت مسئولہ میں بینک سے ملنے والے سود سے انکم ٹیکس میں جانے والی رقم کی تلافی کرسکتے ہیں، بس حساب رکھنا ضروری ہے کہ کتنی رقم انکم ٹیکس میں گئی اور کتنی رقم سود میں سے لی گئی۔ واضح رہے کہ غیر سرکاری بینک سے حاصل شدہ سودی رقم سے انکم ٹیکس کی تلافی کرنا شرعا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند