• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 159113

    عنوان: پی ایف پر جو سود ملا اس كا استعمال كیسا ہے؟

    سوال: حضرت، میں پرائیویٹ کالج میں ملازمت کرتا ہوں، میری تنخواہ سے 3600 روپیہ پی ایف (PF) ہر مہینے کٹتا تھا۔ میری پوری تنخواہ سے پی ایف کٹی ہوئی رقم 200000 ہے۔ جب میں نکالنے گیا تو مجھے ملے 240000 روپئے۔ یعنی 40000 انٹریسٹ تھا جو کہ لگ بھگ پانچ سالوں تک جو پیسہ جمع ہوتا رہا اس کا انٹریسٹ تھا۔ پی ایف کٹوانا ضروری تھا۔ تو کیا یہ 40000 روپیہ میرے لیے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 159113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 608-513/sd=6/1439

     اس چالیس ہزار روپے کا استعمال آپ کے لیے جائز ہے ، شرعا اس پر سود کی حقیقت صادق نہیں آتی ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند