• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 156548

    عنوان: شادی کے لون لینا

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنی اور اپنی بہن کی شادی کے لیے بینک سے سود پر قرض لے سکتا ہوں؟ کیونکہ میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ میں سارے اخراجات پورے کرسکوں۔

    جواب نمبر: 156548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 347-298/H=3/1439

    شادی میں اخراجات کی خاطر سودی قرض بینک سے بھی لینے کی شرعاً اجازت نہیں ہے سودی قرض کے لین دین پر قرآن کریم اور حدیث شریف میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند