• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7832

    عنوان:

    میں گورنمنٹ ملازم ہوں اور بطور سائنٹسٹ کے کام کرتا ہوں۔ مجھے مختلف لیب کی آڈٹ(حساب کی جانچ پڑتال) کے لیے جانا ہوتا ہے جہاں لیب ہمیں بطور تحفہ کے مومنٹو کا ایک ٹوکن دیتی ہے۔ کیا میں یہ تحفہ قبول کرسکتا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1862/ب= 279/تب

    عام طور پر آڈیٹر کو لوگ اس لیے ہدیہ تحفہ پیش کرتے ہیں کہ ان کا حساب غلط ہو، جب بھی اس پر سائن کردیں، اور مہر لگادیں اور آڈیٹر لوگ بھی یہ دل میں آرزو رکھتے ہیں کہ ہم کو کچھ دیا جائے اور نہ ملنے پر صحیح حساب کو بھی غلط بتادیتے ہیں، اور اسے الجھا دیتے ہیں۔ اس لیے آپ کو یہ تحفہ قبول نہ کرنا چاہیے۔ یہ رشوت کے حکم میں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند