متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 602236
مسجد میں غیر مسلم ہدیہ دے تو اس كا كیا حكم ہے؟
اگر کوئی شخص جو کہ ایک غیر مسلم ہے اس نے اپنی طرف سے اپنے گاؤں کی ہر ایک مسجد اور ہر ایک مندر کو ہدیہ پش کیا ہے اور اس نے ہدیے کی صورت میں صف دی ہے تو اس صف کا کیا حکم ہے ؟ کیا اس کو نماز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ؟
جواب نمبر: 602236
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 489-353/H=05/1442
جو غیرمسلم نیک کام سمجھ کر اس طرح کا ہدیہ پیش کردے اور کسی قسم کے مفسدہ کا اندیشہ نہ ہو تو اس کے ہدیہ (صف وغیرہ) کو قبول کرکے مسجد میں استعمال کرلینے کی گنجائش ہے۔ پس صورت مسئولہ میں اس صف پر نماز پڑھنا بلاکراہت درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند