• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 12149

    عنوان:

    کیالوطی لوگوں کے لیے بھی اسلام ہے؟ کیا ایک مسلمان لوطی ہوسکتاہے؟ کیا لوطی لوگوں کے لیے کوئی پابندی ہے یا پھر وہ مسجد جاسکتے ہیں، قرآن پڑھ سکتے ہیں، اور ایک عام انسان کی طرح رہ سکتے ہیں؟ میں جواب جلد چاہتاہوں اس لیے اردو میں مانگ رہا ہوں اگر ہو سکے تو مشکل اردو الفاظ کا استعمال مت کیجئے گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 608=608/م

    (۱) لواطت ایک نہایت قبیح فعل ہے، مسلمان کی شان سے بعید تر بات ہے کہ وہ لوطی ہو۔

    (۲) مسجد میں جانے اور قرآن پڑھنے پر پابندی تو نہیں لگائی جاسکتی، البتہ اگر وہ اپنی شنیع عادت (لواطت) سے باز نہ آئے اور اس گناہ عظیم سے پکی سچی توبہ نہ کرے، تو مسلمانوں کو اس کے ساتھ میل جول، معاملات اور دیگر تعلقات منقطع کرلینا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند