• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146921

    عنوان: پتنجلی مصنوعات كا استعمال كیسا ہے؟

    سوال: حضرت، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ پتنجلی پروڈکٹ(مصنوعات) حرام ہے یانہیں؟ اس لیے کہ اس کے کچھ پروڈکٹ میں گائے کے پیشاب کی آمیزش ہوتی ہے ، تو کیا اس طرح کے پروڈکٹ حرام ہیں؟ میں پتنجلی کے اس پروڈکٹ کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ جسم میں پیشاب کی آمیزش نہیں ہوتی ہے، کیا یہ پروڈکٹ حرام ہے یا نہیں؟ کیا ہم اس پروڈکٹ کو استعمال کرسکتے ہیں کہ نہیں؟ برائے مہربانی جلد از جلد جواب دیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 146921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 295-231/H=3/1438

     

    جس پروڈکٹ میں گائے کا پیشاب بالیقین نہیں ہوتا نہ ہی پیشاب کی آمیزش کا اندیشہ ہے اس کے استعمال کی گنجائش ہے اور اچھا یہ ہے کہ اس کمپنی کی مصنوعات میں ایسی مصنوعات سے بھی بچا جائے کہ جن میں گائے کا پیشاب نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند