• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 20879

    عنوان:

    میں نے حال ہی میں شیئر بروکنگ کمپنی کا فرنچائز (حق)لیا ہے جس کے ذریعہ میں اپنے گاہکوں کا شیئر خرید وفروخت کروں گا؟اس پر مجھے بروکریج(دلالی کے پیسے) ملے گا ، کیا میرے یہ جائز ہے؟

    سوال:

    میں نے حال ہی میں شیئر بروکنگ کمپنی کا فرنچائز (حق)لیا ہے جس کے ذریعہ میں اپنے گاہکوں کا شیئر خرید وفروخت کروں گا؟اس پر مجھے بروکریج(دلالی کے پیسے) ملے گا ، کیا میرے یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 20879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 639=179tl-4/1431

    دلّالی کی اجرت جائز ہے بشرطیکہ خرید وفروخت کے وقت اجرت مقرر کر لی جائے نیز جو کچھ خریدی یا بیچی جارہی ہو وہ حلال ہو اور خرید وفروخت میں جھوٹ اور دھوکہ سے کام نہ لیا گیا ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند