• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6300

    عنوان:

    گرمی میں پسینہ کی بدبو کو دور کرنے کی نیت سے دیودورینت (خوشبودار اسپرے نہ کہ پرفیوم ) کا استعمال کرنا جس میں کچھ الکوحل بھی ملا ہوتا ہے کیسا ہے اور کیا اس کپڑے میں نماز پڑھنا واجب ہے؟

    سوال:

    گرمی میں پسینہ کی بدبو کو دور کرنے کی نیت سے دیودورینت (خوشبودار اسپرے نہ کہ پرفیوم ) کا استعمال کرنا جس میں کچھ الکوحل بھی ملا ہوتا ہے کیسا ہے اور کیا اس کپڑے میں نماز پڑھنا واجب ہے؟

    جواب نمبر: 6300

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 573=573/ م

    دیودورینٹ (خوشبوداراسپرے) میں جب الکوحل ملا ہوتا ہے تواس کا استعمال نہ کریں، اور الکحل لگے ہوئے کپڑے میں نماز پڑھنے سے بھی احتراز کریں، آج کل الکحل فری اسپرے?بھی ملتے ہیں اور الکحل سے خالی بعض ایسے کریم بھی ہیں جو پسینہ اوربغل وغیرہ کی بدبو دور کرتے ہیں، ان کے استعمال کی گنجائش ہے یا عطریات استعمال کرلیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند