• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176015

    عنوان: فون پے استعمال كرنے پر ملنے والے كیش بیك كا حكم

    سوال: کیا فرماتے مفتیان کرام درجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں موجودہ دور میں آدمی اپنی سہولت کے بناء پر فون پے وغیرہ استعمال کرتے ہیں جس میں کچھ کیش بیک بھی ملتاہے کیایہ رقم جائزہے ؟

    جواب نمبر: 176015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 473-329/SN=05/1441

    بعض اَیپوں کے توسط سے خریداری وغیرہ کے وقت جو ”کیش بیک“ ملتا ہے ، بہ ظاہر اس پر سود وغیرہ جیسے محذور امور کی تعریف صادق نہیں آتی؛ اس لئے اس سے منتفع ہونے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند