• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69852

    عنوان: شادی ہال بکنگ کی پیشگی رقم کینسلیشن کی صوت میں واپس نہ کرنا؟

    سوال: میں شادی ہال کا مالک ہوں، ہم لوگ پارٹی سے کچھ (advance payment) پیشگی رقم لیتے ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہر مہینہ میں دو سے تین پارٹیاں کینسل ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہمارا بہت نقصان ہو جاتا ہے ،کیونکہ دیتے دوبارہ بُک نہیں ہوتی اور اگر ہوجاتی ہے توبہت کم پیسوں میں ہوتی ہے، تو کیا ہم پیشگی رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 69852

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1083-899/D=01/1438 چونکہ پارٹی کفیل ہونے کی صورت میں کرایہ دار شادی ہال سے فائدہ نہیں اٹھاتا اس لیے پیشگی دی ہوئی رقم کو ضبط کرنا جائز نہ ہوگا،ایسی صورت میں اس کو نقصان نہیں کہیں گے بلکہ متوقع نفع کا نہ ملنا کہلائے گا لہٰذا اس کی وجہ سے پیشگی رقم کو ضبط کرنا صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند