• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3822

    عنوان:

    میں مرزا مصطفی بیگ ہوں اور کمپیوٹر سائنس کا انجینئر ہوں۔ فی الوقت میں ایک انجینئر کالج میں اسسٹنٹ پروفیسرکی حیثیت سے کام کررہاہوں ۔ میں سوفٹ ویئر کمپنی میں کام کرنا چاہتاہوں۔ میرے پاس تدریسی تجربہ ہے ، لیکن میں کسی سوفٹ وئیر کمپنی کی طرف سے انٹرویو کے لیے بلایا نہیں جارہاہوں۔ میرے والدین کی خواہش ہے کہ میں سوفٹ وئیر انجینئر کی حیثیت سے کام کروں۔ میرے بہت سے احباب جعلی تجربہ سرٹیفیکٹ دکھاکر سوفٹ ویئر انڈسٹری میں کام رہے ہیں ۔ براہ کرم، میرے پریشانی کونظر میں رکھ کرمجھے مشورہ دیں میں کیا کروں؟مفید مشورہ سے نوازیں تاکہ مجھے ملازمت مل سکے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 479/ ب= 589/ ب

    آپ انجینئر کالج میں کام کرتے رہیں، اور سوفٹ ویر انجینئر کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے کوشش کرتے رہیں۔ اکر اس کا تدریسی تجربہ آپ رکھتے ہیں تو حقیقی اوراصلی تجربہ سارٹیفکٹ دکھاکر سوفٹ ویر انڈسٹری میں کام کرسکتے ہیں۔ جعلی سارٹیفکٹ دکھاکر کام پر لگنا اچھی بات نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند