• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 32757

    عنوان: اجینوموٹو جو چینی کھانے میں استعمال ہوتاہے حرام ہے یا حلال؟

    سوال: اجینوموٹو جو چینی کھانے میں استعمال ہوتاہے حرام ہے یا حلال؟

    جواب نمبر: 32757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 962=802-7/1432 ”اجینو موٹو“ نمک ہوتا ہے جس کو چینی لوگ اپنے کھانے میں استعمال کرتے ہیں، اس نمک کے بارے میں ہمیں تحقیق نہیں کہ وہ کن اشیاء سے اور کس طرح تیار ہوتا ہے، اگر وہ حلال وپاک اشیاء سے بنتا ہے تو اس کے کھانے کی مسلمانوں کے لیے بھی گنجائش ہے، اوراگر وہ حرام و ناپاک وحرام چیزوں سے تیار ہوتا ہے تو اس نمک سے مسلمانوں کو اجتناب کرنا چاہیے۔ آپ اس کے اجزاء کی تحقیق فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند