متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 605572
تصاویر اور ویڈیوز شئر کرنا
کچھ لوگ فیس بک پر مرحومین کے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ جو لوگ شیئر کرتے ہیں وہ تو گناہ گار ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا مرحومین کو بھی اس کا گناہ ملتا ہے ؟۔ شکریہ
جواب نمبر: 60557214-Jul-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:978-622/sd=12/1442
تصویر کشی میں اگر مرحوم کا عمل دخل نہیں تھا، تو بعد میں تصویر اور ویڈیو شیئر کرنے کی صورت میں مرحوم کو گناہ نہیں ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جفتی كرانے كی اجرت ناجائز ہے
23973 مناظراگر لڑکا دبئی میں ہے اوروہ میری بہن سے رشتہ کرنا چاہتا ہے یعنی وہ ایک دم تیار ہے۔ اور وہ کہتے ہیں کہ لڑکے کو ہم اس وقت بلائیں گے جب آپ لوگ شادی کے لیے کہیں گے۔ تو میرے والدین چاہتے ہیں کہ وہ لڑکے کو ایک مرتبہ شادی سے پہلے دیکھ لیں۔ تو لڑکے والے کہتے ہیں لڑکا ابھی گیا ہے اسے ہم بلا تو سکتے نہیں، لیکن تصویر منگواکر دیں گے۔ تو لڑکے والے کا تصویر نکالنا درست ہے یا نہیں؟ اور ہمارا تصویر منگواکر دیکھنا کیسا ہے؟ اوراس تصویر کا میری بہن کو دیکھنا کیسا ہے؟ (۲) اور اگر لڑکے والے کہتے ہیں کہ لڑکی کی تصویر دو، تاکہ ایک نظر لڑکا بھی دیکھ لے کیوں کہ لڑکا دبئی میں رہتا ہے تو لڑکی کی تصویر نکالنا کیسا ہے؟
2782 مناظرمیں
سعودی عرب میں ایک کمپنی میں کام کرتا تھا۔ پھر دوسری نوکری یمن میں ملنے کی وجہ
سے بغیر کمپنی کو بتائے میں سعودی عرب سے آگیا (یعنی استعفیٰ نہیں کیا چھٹی پر آکر
واپس نہیں گیا)۔ میں نے نوکری کے جس معاہدہ پر دستخط کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ اگر
میں بغیر نوٹس دئے ہوئے نوکری چھوڑوں گا تو مجھے ایک تنخواہ جو کہ سات ہزار ریال
ہے دینا ہوگی۔لیکن میں نے کمپنی سے بات کی اور انھیں کہا کہ مجھے او رمیری فیملی
کا تم لوگوں نے ٹکٹ نہیں دیا اور منافع بھی نہیں دیا اس لیے میں پوری تنخواہ نہیں
دوں گا بلکہ صرف تین ہزار ریال دوں گا۔ اس پر وہ لوگ راضی ہوگئے ۔ (شاید ان کے پاس
اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا)۔ میں نے اپنے دوست سے کہا جو کہ اسی کمپنی میں کام
کرتے ہیں کہ تم انھیں تین ہزار ریال دے دو او رمیں تمہیں یہاں پر اس کے برابر رقم
دے دوں گا۔ لیکن وہ بہت ضد اور اصرار کے ساتھ یہ کہنے لگے کہ کمپنی نے بہت سے
ملازمین کا پیسہ نہیں دیا ہے اس لیے تم بھی ان کو واپس مت کرو۔ اگر ایسا ہی ہے تو
تم وہ پیسے کسی غریب کو دے دو۔ آپ بتائیں میں کیا کروں؟
پرفیوم کا استعمال کیسا ہے؟ بہت سنا ہے کہ اس سے نماز نہیں ہوتی؟
2961 مناظرکلوننگ كا حكم کیا ہے ؟
2048 مناظر