• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600477

    عنوان:

    فکس ڈیپوزٹ کا حاصل شدہ سودی رقم کا استعمال كہاں كیا جاسكتا ہے؟

    سوال:

    ہم نے بینک میں 15000 روپے فکس ڈیپوزٹ کرایا اب جو بینک سے سودی رقم حاصل ہوں گے اس کا استعمال کہاں کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 600477

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 172-209/B=03/1442

     بینک میں اپنی رقم فکسڈ ڈپازٹ کرنا جائز نہیں ہے۔ یہ سود لینے کا اقدام ہے۔ کسی مسلمان کے لئے ایسا اقدام کرنا جائز نہیں۔ اگر کسی نے لاعلمی میں فکسڈ ڈپازٹ کرایا تو جس قدر زائد رقم ملے گی وہ سود ہے، اس کا لینا اور اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں۔ اسے نکال کر بہت زیادہ غریب و محتاج لُٹے پٹے اور پریشان حال مقروض کو بلانیت ثواب دیدیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند