متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 151873
جواب نمبر: 15187301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 818-664/D=9/1438
بینک کی ایسی نوکری جس میں سود کی لکھا پڑھی کرنی، دستاویز تیار کرنا، اس پر تصدیق یا گواہی کے دستخط وغیرہ کرنا گناہ کے کام ہیں ایسی کوئی نوکری ناجائز ہے، ”انویسٹمنٹ بینک کی نوکری“ سے کچھ اور مراد ہو تو اسے واضح کرکے لکھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آفس میں ایک عیسا ئی آدمی نعتل کے دوسرے دن کیک کھلاتا ہے۔ کیا ہم یہ کھا سکتے ہیں؟ اگر گناہ ہے تو کفارہ کی کیا صورت ہے؟
2263 مناظراس وقت برطانیہ میں بہت سارے دیوبندی علمائے کرام جب وہ لوگ مرد سامعین کے سامنے تقریر کرتے ہیں تو عورتیں بھی اس کانفرنس میں الگ کمرہ میں بیٹھ کرکے کانفرنس میں شریک ہوتی ہیں ایک پردہ کے پیچھے اور وہ مقرر کے چہرہ کو دیکھ سکتی ہیں لیکن مقرر عورتوں کے چہرہ کو نہیں دیکھ سکتا ہے۔ کیا شرعاً عورتوں کو مقرر کے چہرہ کو دیکھنا جائز ہے جو کہ تقریر کررہے ہیں؟ (۲)عام حالات میں قرآن و حدیث کے مطابق کیا عورتوں کو مردوں کے چہرہ کو دیکھنے کی اجازت ہے اور کیا پردہ کے اصول مردوں اورعورتوں دونوں کے لیے یکساں ہیں؟ برائے کرم حوالہ عنایت فرماویں۔
3672 مناظرایک فلم جس کا نام ہے ’خدا کے لیے‘ کیا اسے دیکھنا صحیح ہے؟
جناب
محمد انعام جو ایک تاجر ہیں وہ کاروبار سے بہت پریشان ہیں اور دو سال سے وہ کام
کررہے ہیں لیکن پیسوں کی کمی کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوپارہے ہیں۔ تو سوال یہ ہے
کہ کیا واقعی مجبوری کی حالت میں کاروبار کے لیے لون لینے کی گنجائش ہے جب کہ
مجبوری سے بندہ زیادہ پریشان ہو چکا ہو، ویسے ہمیں معلوم ہے کہ لون لینا بلا ضرورت
ناجائز ہے کیوں کہ اس میں سود بھی چڑھتا ہے؟ مہربانی فرماکر مسئلہ سے آگاہ فرمائیں
مہربانی ہوگی۔