• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174203

    عنوان: موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے پیسہ کمانا

    سوال: زید نے ایک ایپ ڈاؤنلوڈ کیا جو کہ انٹرنیٹ کے ذریعے استعمال ہوتا ہے اُس ایپ میں زید کو 5 روپئے ملے ڈاؤنلوڈ کرنے کی وجہ سے اسی طرح زید اس کو روزآنہ استعمال کرتا ہے نیٹ کے ذریعے اور اُس ایپ میں روزآنہ اس کو 2 پیسے یا چار پیسے ملتے ہیں کوئی متعین نہیں کتنے مل جائیں تو کیا زید کا اِس ایپ کو استعمال کرنا جائز ہے اور پیسے کمانا اس کے ذریعے جائز ہے؟ جبکہ یہ ایپ نیٹ کے ذریعے استعمال ہوتا ہے کمپنی کچھ نہیں لیتی صرف نیٹ خرچ ہوتا ہے اور پیسے ملتے ہیں 6 یا 7 یا 8.9 دن میں 4 یا 5 روپئے کما لیتا ہے تو کیا یہ پیسہ سود میں داخل ہوگا یا یہ پیسہ زید کے لئے جائز ہوگا؟ جزاک اللّہ

    جواب نمبر: 174203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:204-252/L=4/1441

    موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس کے استعمال کرنے پر کمپنی کی طرف سے جوکچھ پیسے ملتے ہیں ان پر سود کی تعریف صادق نہیں آتی؛اس لیے یہ سود نہیں ہے؛ بلکہ یہ کمپنی کی طرف سے انعام ہے؛لہذا یہ حلال ہے، اوراگر یہ ایپ ناجائز چیزوں پر مشتمل نہ ہو تو اس کا استعمال بھی جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند