متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 33112
جواب نمبر: 3311201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 1423=869-8/1432 اگر بتانا خلافِ مصلحت ہے تو بغیر بتائے ہی کمپنی میں وہ سب سامان واپس کردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا مشت زنی جائز ہے یا نہیں اس کا جواب از راہ کرم قرآن و حدیث سے دیجئے؟ کیوں کہ فقیر نے سنا ہے کہ مشت زنی کی حرمت پر نہ کوئی قرآنی آیت ہے اورنہ کوئی حدیث صحیح۔ ایک آیت جس کا مفہوم یہ ہے کہ ?بے شک فلاح پائے وہ لوگ جو ایمان لائے․․․․․․․․․․․․․․اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ․․․․․اس سے استدلال کیا جاتا ہے کہ مشت زنی حرام ہے۔ اگر یہ استدلال صحیح ہے تو اس کی اتنی وضاحت کیوں نہیں ملتی ؟ کیوں کہ قرآن نے اگر کسی چیز کے حرام ہونے کا ذکر فرمایا ہے تو اس کو کھول کھول کر بیان کیا ہے جیسے خنزیر کی حرمت کا ذکر صاف اور کھلے الفاظوں میں کئی بار قرآن میں آیا ہے تو اس کی اتنی زیادہ وضاحت کیوں نہیں؟ اس کے علاوہ کسی حرام کی وضاحت قرآن میں اس قدر نہیں تو اس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث میں بیان کیا ہے ۔مگر جہاں تک میری تحقیق ہے مشت زنی کے حوالہ سے حدیث کی نامی کتب میں بھی حدیث نہیں ملتی۔ امید ہے کہ تسلی بخش جواب دے کر رہنمائی کریں گے ۔نیز اگر کوئی جاہل حالت روزہ میں یہ حرکت کرلے تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ اور اس کا کفارہ کیا ہوگا؟
4608 مناظرہنڈی کا کاروبار اور اس میں کمیشن لینا کیسا ہے؟
ہمارے یہاں ایک ہاسپٹل شروع ہو رہا ہے اس کی ایک اسکیم فی الحال یہ ہے کہ ابھی ہم اگر چودہ ہزار روپئے بھر کر اس کے ممبر ہوتے ہیں تو ہمیں اس کے بدلے گھر کے کسی ایک آدمی کا پچیس ہزار روپئے کا میڈیکل ٹیسٹ مفت ہوگا،اورایک آدمی کا دو لاکھ کاایکسیڈنٹ بیمہ مفت میں ہوگا۔اورایک سال تک گھر کے آٹھ لوگوں کے لیے اگر کوئی علاج وہاں کراتے ہیں تو اس پر چھوٹ ملے گی اورایک سال کے بعد ہمیں وہ گولڈ کارڈ دیں گے جس پر گھر کے آٹھ لوگوں کے لیے مکمل کیسا بھی علاج ہو ان کے اسپتال میں مفت میں کیا جائے گا۔ او رہم یہ کارڈ ان آٹھ لوگوں کے علاوہ کسی کو بھی دے سکتے ہیں جس سے اسے بھی اس کے علاج پر چھوٹ ملے گی۔بس ہمیں ابھی چودہ ہزار بھرنا ہے اور بعد میں ہر سال تجدیدکرنے کے لیے ساڑھے چھ ہزار بھرنا پڑے گا۔ تو کیا ہم اس ہاسپٹل کے ممبر بن سکتے ہیں؟ برائے کرم جواب جلدی بھیجنے کی زحمت فرمائیں کیوں کہ بہت سے لوگ ممبر بن رہے ہیں تاکہ اگر غلط ہو توانھیں روکا جاسکے۔
2290 مناظرکیا کسی شخص کے لیے مشت زنی کی اجازت ہے اگر وہ زنا سے بچنا چاہے ، چاہے وہ ننگی فلمیں دیکھتے ہوئے ایسا کرے تاکہ وہ کسی لڑکی کی عزت خراب کرنے سے بچنا چاہ رہا ہو؟ نیچے مدینہ یونیورسٹی کے مفتی کے فتوی کا انگریزی اقتباس ہے۔ لیکن آپ حضرات کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
میں نے پڑھا ہے کہ ایک نوجوان حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا اور ہر ایک کے جانے کا انتظار کررہا تھا، اس کے بعد اس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے اس کے بارے میں پوچھا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا:باندی عورت کے ساتھ صحبت کرنا اس سے بہتر ہے،اور یہ زنا کرنے سے بہتر ہے۔ (البیہقی، ابن حزم المحلی)
(۲)کیا یہ آدمی اگر مسجد میں کوئی بھی داڑھی والا آدمی جماعت کرنے کے لیے نہ ہو تو جب کہ یہ خود داڑھی رکھتا ہے جماعت کرا سکتا ہے؟ برائے کرم مطلع فرماویں۔
5528 مناظرحضرت میری شادی کو پانچ سال ہوچکا ہے اور میرے کوئی بچہ نہیں ہے میں نے اپنا اور اپنی اہلیہ کا میڈیکل چیک اپ کروایا ہے جس میں اہلیہ تو بالکل ٹھیک ہیں لیکن مجھے کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میری منی تو ٹھیک ہے لیکن منی کو اوپر لانے والی نسیں نہیں ہیں۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ آئی سی ایس آئی ٹیکنک سے بچے ہوسکتے ہیں۔ آئی سی ایس آئی ٹکنک میں وہ انجکشن سے میری منی کو نکال کر میری بیوی کے بیضہ سے ملائیں گے (لیباریٹری میں شاید) پھر اس کو میری بیوی کے پیٹ میں انجکشن سے پہنچائیں گے جس میں میری بیوی کو میری ہی منی سے حمل ٹھہر جائے گا۔ کیا اس طرح میں بچہ کی خوشی حاصل کرسکتا ہوں؟ حضرت جلد جواب دیں مہربانی ہوگی اس کی وجہ سے میں دماغی طور پر بہت پریشان ہوں۔
2639 مناظر