• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 49995

    عنوان: حضرت میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا چائے اسلام میں حرام ہے یا حلال ہے؟

    سوال: حضرت میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا چائے اسلام میں حرام ہے یا حلال ہے؟

    جواب نمبر: 49995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 193-188/N=2/1435-U چائے عام طور پر جن اجزاء کو ملاکر تیارکی جاتی ہے یعنی:چائے پتی، دودھ، پانی اور شکر وغیرہ شریعت اسلام میں وہ سب حلال وجائز ہیں،اس لیے آپ چائے پی سکتے ہیں، جائز ہے، کسی شبہ میں نہ پڑیں البتہ اگر کسی چائے میں کوئی ناپاک یا حرام جز ملادیا گیا یا اس میں کوئی نشہ آور چیز ڈال دی گئی تو ایسی چائے کا پینا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند