• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4408

    عنوان:

    کیا اسلام میں خون کا عطیہ کرسکتے ہیں؟ کیا اپنے بدن کے کسی عضو کا عطیہ کرسکتے ہیں؟ بہت سے لوگ خون کا عطیہ کرنے کے لیے پوچھتے ہیں۔ آپ مہربانی کرکے اس کا جواب دے دیجئے۔

    سوال:

    کیا اسلام میں خون کا عطیہ کرسکتے ہیں؟ کیا اپنے بدن کے کسی عضو کا عطیہ کرسکتے ہیں؟ بہت سے لوگ خون کا عطیہ کرنے کے لیے پوچھتے ہیں۔ آپ مہربانی کرکے اس کا جواب دے دیجئے۔

    جواب نمبر: 4408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 627=669/ ل

    انسان اپنے بدن کے کسی جزء کا مالک نہیں ہے کہ اس میں آزادانہ تصرف کرے، اس لیے آدمی کا اپنے خون یا کسی عضو کو عطیہ کرنا ناجائز ہے۔ البتہ اپنے قریبی عزیز کی جان بچانے کے لیے خون کا عطیہ دیا تواس کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند