• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41255

    عنوان: سحر کی حالت میں تعویذ یا گنڈے کا استعمال کرنا شرعی طور پہ کیسا ہے؟

    سوال: سحر کی حالت میں تعویذ یا گنڈے کا استعمال کرنا شرعی طور پہ کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 41255

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1562-1057/H=10/1433 جس طرح دیگر امراض میں انجکشن آپریشن دواوٴں وغیرہ سے علاج معالجہ ہوتا ہے اسی طرح دفع سحر میں تعویذ گنڈے کے استعمال کی گنجائش ہے، البتہ حدودِ شرعیہ کو ملحوظ رکھنا بہرحال واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند