• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 145615

    عنوان: غلط بیانی سے بجلی کنکشن لینا

    سوال: شریعت کا کیا حکم ہے مسئلہ مندرجہ ذیل میں کہ ایک شخص نے اپنے گھر میں بجلی کا کنکشن لیا ہوا ہے ۔ اب اسے ایرکنڈشن وغیرہ کے لیے مزید لوڈ بڑھوانا ہے تو وہ پورا لوڈ نہ دھاکر کم لکھتا ہے تاکہ قاعدے کے حساب سے اسے اضافی چارج و اضافی بل نہ دے نا پڑے ۔ تو کیا اس طرح غلط بیانی بجلی کا کنکشن و بجلی استعمال کرنا کہان تک جائز ہے ؟او اگر یہی صورت حال گھر کی جگہ مسجد کی ہو تو شریعت مطھرہ کے حکم سے آگاہ فرمانے کی زحمت کریں۔

    جواب نمبر: 145615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 070-036/H=2/1438

    گھر میں ہو یا مسجد میں غلط بیانی کرکے خلافِ قانون بجلی کا استعمال نیز زائد بجلی استعمال کرکے کم دکھلانا اور کم رقم بل کی ادائے گی میں دینا ناجائز ہے شریعتِ مطہرہ میں اس کی اجازت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند