• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154074

    عنوان: یو ٹیوب پر اشتہارات کی اجرت لینا ؟

    سوال: کیا یوٹیوب پر جو ویڈیو میں اشتہار آتے ہیں اور ویڈیو بنانے والے کو کمپنی پیسے دیتی ہے، کیا اس کے پیسے لینا جائز ہے؟ اور زیادہ تر اشتہار میں غیر محرم کی تصویریں ہوتی ہیں۔

    جواب نمبر: 154074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1369-1427/SN=1/1439

    ویڈیو پر دئے جانے والے اشتہارات اگر مباح چیزوں یا کاروبار وغیرہ سے متعلق ہوں (اور وہ ویڈیوز جاندار کی تصاویر سے خالی ہوں۔ ]ن[) تو کمپنی کی طرف سے ملنے والے پیسے آپ کے لیے لینا جائز ہے، اگر اشتہارات ناجائز چیزوں (مثلاً شراب، فلم، مجسمے وغیرہ) یا حرام کاروبار (مثلاً انشورنس یا سود و قمار وغیرہ پر مشتمل کوئی تجارت) سے متعلق ہوں تو پھر کمپنی کی طرف سے ملنے والے پیسے لینا جائز نہیں ہے؛ البتہ آپ پر ضروری ہے کہ کمپنی کو تحریری طور پر منع کریں کہ وہ ذی روح کی تصاویر پر مشتمل اشتہارات آپ کے ویڈیوز پر نہ دیا کرے۔ نیز یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ذی روح کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو بنانا اور اسے یوٹیوب وغیرہ پر ڈالنا پیسہ کمانے کے مقصد سے جائز نہیں ہے؛ لہٰذا ایسی ویڈیوز نہ بنائی جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند