• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607616

    عنوان:

    اشتہارات کے ذریعہ کمائی کرنا؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک فری لانسر (freelancer) ہوں. اور کلائنٹ ( clients) کے لیے کونٹینٹ یعنی مواد لکھتا ہوں ، اور میں جو لکھتا ہوں وہ صحیح ہو تا ہے . اور وہ اس سے پیسے اس طرح کماتا ہے کہ وہ اس مواد پر مختلف کمپنیوں یا پروگرام کے ایڈ (ads) لگا دیتا ہے جس میں صحیح بھی ہو سکتے ہیں اور غلط بھی اور کچھ ایڈ ویڈیوز کی شکل میں بھی ہو سکتے ہیں. مثلاً اگر کوئی گوگل پر میرے لکھا جیسا مواد سرچ کرتا تو اُس کے سامنے اس مواد کے ساتھ وہ ایڈ بھی خود بخود آ جاتا ہے جس طرح یوٹیوب میں ہوتا ہے لیکن اس میں تصویر اور ویڈیو دونوں طرح کا ہو سکتا ہے یہ کلائنٹ پر منحصر ہے . کہ وہ اس پر صحیح ایڈ لگاتا ہے یا غلط؟ کیا میرا یہ کام کر کے پیسے کمانا صحیح ہے یا نہیں ؟ شکریہ۔

    جواب نمبر: 607616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:154-113/D-Mulhaqa=5/1443

     صورت مسئولہ میں اشتہارات کے ذریعے پیسے کمانا جائز نہیں ہے ؛ اس لیے کہ ویب سائٹ کے مالک کو اشتہارات کی نوعیت متعین کرنے کا اختیار نہیں ہوتا ہے ، ایک بار معاملہ ہوجانے کے بعد حرام اشیاء کے اشتہارات بھی ڈال دیے جاتے ہیں اور بعض شتہارات فحش قسم کی تصاویر پر بھی مشتمل ہوتے ہیں ، اس لیے اشتہارات کے ذریعے کمائی کی مروجہ شکل تعاون علی الاثم کی بنیاد پر ناجائز ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند