• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175635

    عنوان: سوفٹ ویئر كریك كركے استعمال كرنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہم سوفٹ وئیر کو کریک کرسکتے ہیں اور کریک کرکے ان کو استعمال کرسکتے ہیں، اسی طریقے سے ایک ویب سائٹ ہے، تھین فوریسٹ ("theneforest) جس میں ویب سائٹ کے لیے تھیمس (themes ) لوگ بیچتے ہیں، کیا ہم ان تھیمس(themes) کو کریک کرکرنا مطلب کسی طریقے سے اس کو اپنے استعمال میں لانا ہے، خواہ سوفٹ وئیر کی مدد سے یا کچھ اور طریقے سے، فائنل مسئلہ یہی ہے کہ کیا سوفٹ وئیر س اور تھیمس(themes) کو کریک کرکے استعمال کیا جا سکتاہے ؟ جب کہ سامنے والے کا مقصد ہے کہ میرا سوفٹ وئیر لوگ خریدیں اور میں پیسہ کماؤں؟

    جواب نمبر: 175635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:19-319/SD=6/1441

    اگر سوفٹ ویئر کو کریک کرکے استعمال کرنے کی دلالة اجازت ہو، سوفٹ وئیر کمپنی اس پر کوئی کاروائی نہ کرتی ہو، تو گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند