• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155384

    عنوان: کیا سود لینے والوں کے گھر سے کھانا اور لین دین درست ہے ؟

    سوال: میرے ماموں نے سود پہ قرض لیا تھا،،جس زمین میں باغ ہے ،وہ بھی سود کے بدلے میں پلج ہے ،تو کیا ہمارے لیے ماموں کے گھر سے کھانا یا ان سے لین دین رکھنا جائز ہے ؟نیز باغ کا پھل کھانا کیسا ہے ؟ ماموں سرکاری نوکری بھی کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 155384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:93-8T/M=2/1439

    سخت مجبوری وشدید ضرورت کے بغیر سود پر قرض لینا حرام وناجائز ہے، سود دینے کا گناہ ہوتا ہے؛ لیکن جو روپیہ لیا گیا ہے اس کو اپنے استعمال میں لانا یا جائز کاموں میں صرف کرنا ناجائز نہیں صورت مسئولہ میں آپ کے ماموں جائز کام کی نوکری کرتے ہیں اور ان کی تنخواہ وآمدنی کا اکثر حصہ حلال پر مشتمل ہے تو ان کے گھر کھانا پینا کرنے میں مضائقہ نہیں، گنجائش ہے البتہ احتیاط اولیٰ ہے اور جس زمین میں باغ ہے وہ بھی سود کے بدلے میں پلج ہے اس کا کیا مطلب ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند