• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 22526

    عنوان: پنشن کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ کیا سرکاری پنشن ہر کوئی لے سکتا ہے یا صرف حاجت مند ہی لے سکتا ہے؟ حکومت ساٹھ سال کی عمر سے ہر کسی کو پنشن دیتی ہے (یہ میں نے سنا ہے) کسی نے یہ بتایا کہ یہ ناجائز ہے، رہنمائی فرمائیں، نوازش ہوگی۔

    سوال: پنشن کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ کیا سرکاری پنشن ہر کوئی لے سکتا ہے یا صرف حاجت مند ہی لے سکتا ہے؟ حکومت ساٹھ سال کی عمر سے ہر کسی کو پنشن دیتی ہے (یہ میں نے سنا ہے) کسی نے یہ بتایا کہ یہ ناجائز ہے، رہنمائی فرمائیں، نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 22526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):895=639-6/1431

    اگر حکومت کا قانون یہ ہے کہ جو بھی شخص ساٹھ سال کی عمر سے تجاوز کرجائے گا حکومت اس کو پنشن دے گی خواہ وہ شخص مال دار ہو یا غریب تو ہرشخص کے لیے اس پنشن کا لینا جائز ہے، پنشن حکومت کی طرف سے عطیہ اور امداد ہے اس کا لینا ناجائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند