• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159343

    عنوان: جھوٹی تجربہ کی سند بنواکر پیسہ کمانا کیسا ہے؟

    سوال: جھوٹی تجربہ کی سند (Experience Certificate) بنواکر پیسہ کمانا کیسا ہے؟ تجربہ ہے آدمی کے پاس۔ لیکن جس جگہ کا تجربہ دے رکھا ہے سند میں وہاں کا نہیں ہے۔ ایسا پیسہ کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 159343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:661-605/M=6/1439

    جھوٹی تجربہ کی سند (سرٹیفکٹ) بنواکر کام حاصل کرنا، ناجائز اور گناہ ہے لیکن اگر آدمی میں کام کی اہلیت ہے اور کام شرعاً جائز بھی ہے اور پوری دیانت داری کے ساتھ وہ کام انجام دیتا ہے تو اس کی کمائی (آمدنی) پر ناجائز کا حکم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند