• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 36115

    عنوان: جو لوگ مغربی ممالک میں مقیم ہیں ان کو اگرذبیحہ کاگوشت نہ ملے تو کیا کرنا چاہیے؟ کیا بغیر تکبیر کے ذبیحہ والا گوشت استعمال کیا جا سکتا ہے؟ اسی سلسلے میں مرغ کے ذبیحہ پر بھی روشنی ڈالئے۔ جزاک اللہ خیر

    سوال: جو لوگ مغربی ممالک میں مقیم ہیں ان کو اگرذبیحہ کاگوشت نہ ملے تو کیا کرنا چاہیے؟ کیا بغیر تکبیر کے ذبیحہ والا گوشت استعمال کیا جا سکتا ہے؟ اسی سلسلے میں مرغ کے ذبیحہ پر بھی روشنی ڈالئے۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 36115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 156=156-2/1433 حلال ذبیحے کا گوشت نہ ملے تو نہ کھانا چاہیے، گوشت کھانا فرض یا واجب نہیں ہے، اگر کوئی گوشت نہ کھائے توکوئی گناہ نہیں لیکن حرام ذبیحے کا گوشت حرام وناجائز ہے، اس کے استعمال سے بچنا لازم وواجب ہے، اگر کسی ذبیحہ کے متعلق تحقیق نہ ہو کہ حلال ہے یا حرام تو بھی بچنا چاہیے، ذبیحہ مرغ کا ہو یا دوسرے جانور کا سب کا حکم یکساں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند