Q. کیا ہم لوگ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ گھومنے پھرنے پارک اور تفریح کی جگہوں پر جاسکتے ہیں یا نہیں؟ کیوں کہ جیسا کہ آپ کومعلوم ہے کہ یہ ایک آزاد معاشرہ ہے اور ہر جگہ مردوں اورعورتوں کا الگ سے کوئی انتظام نہیں ہوتاہے۔ ایک اور بات یہ کہ جو ہو ٹل و غیرہ مسلمانوں کے ہیں اس میں جاکر کھانا وغیرہ کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ کیوں کہ وہاں بھی ایسا کوئی انتظام نہیں ہوتا ہے اور اکثر ہوٹل میں اور تقریباً ہر جگہ میوزک چلتا رہتا ہے جیسا کہ شاپنگ سینٹر، کھانے پینے کے ریسٹوران وغیرہ۔ تفصیلاً جواب عنایت فرماویں۔ آپ سمجھ ہی سکتے ہیں کہ بس ہم گھر میں ہی رہ سکتے ہیں اور کہیں آنا جانا ایسی صورت میں ممکن نہیں نظر آتا جس کی وجہ سے بچے نفسیاتی دباؤ کا شکار رہتے ہیں کیوں کہ ہم مسلمانوں کی اکثریت بھی دین سے دور ہی ہے۔